ترک وزیر خارجہ کے ساتھ یونین کے صدر کی ملاقات. عالمی انسانی ہمدردی اور آپسی تعاون کے نئے افق روشن ہوئے ۔
-1024x683.jpg)
گزشتہ ہفتے، ترکی کے وزیر خارجہ، جناب ہاکان فیدان نے، یونین کے صدر، محترم شیخ علی محی الدین قرہ داغی ، اور ان کے نائبین، محترم شیخ محمد گورماز، محترم شیخ عصام البشیر، عزت مآب شیخ محمد الحسن الددو، محترم شیخ عبدالمجید النجار اور سیکرٹری جنرل شیخ علی الصلابی پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔ ، یہ ملاقات کافی دیر تک جاری رہی جس میں انسانی فلاح، فلسطینیوں کے تحفظ سے متعلق متعدد تعمیری امور زیر غور آئے ۔
اتحادِ عالمی کے صدر عالم اسلام کے اسکالرز کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول روانہ ۔

بین الاقوامی یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر محترم شیخ علی قرہ داغی ، “اسلامی دنیا کے اسکالرز کی مشاورتی سربراہی کانفرنس” میں شرکت کے لیے استنبول ترکی روانہ ہوگئے ہیں. یہ سفر ترکیہ حکومت کے مذہبی امور کی طرف سے سرکاری دعوت پر ۔ “. اس کانفرنس کا مقصد انسانیت کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں کا مقابلہ کرنے اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔