تازہ ترین خبریں

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام، 77 شہید

اس مضمون کا اشتراک کریں:

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام، 77 شہید

 

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 شہید اور 108 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا۔

 

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں 32,782 شہید اور 75,298 زخمی ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیئے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک  سوالا لاکھ سے زیادہ شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں، جن میں سے 72 فیصد بچے اور خواتین ہیں، اس کے علاوہ 20 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار