الشفاء ہسپتال میں400 فلسطینیوں کو شہید،1050گھروں کو جلایا گیا
.jpeg)
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ “اسرائیلی” قابض فوج نے الشفاء ہسپتال کے اندر اور اس کے اطراف میں حالیہ جارحیت کے دوران 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جب کہ مغربی غزہ میں شفا میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے 1,050 گھروں کو تباہ کیا گیا۔ انہیں جلا کر رکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا۔اسرائیلی قابض فوج کی اس ننگی جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی ہے اور اس کی طرف سے مذمت تک نہیں کی جا رہی ہے۔
غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام، 77 شہید
.jpg)
غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 شہید اور 108 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا۔
غزہ: غذائی قلت سےمزید 4 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 34 ہو گئی
.jpeg)
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں طبی ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال میں غذائی قلت کے باعث مزید چار فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غذائی قلت کے شکار شہداء کی تعداد 34 ہوگئی۔