فیڈریشن کے صدر کا قاری شیخ عبدالرشید صوفی کے صاحبزادے “عبدالحمید” کے انتقال پر اظہار تعزیت
شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی ، صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے نوجوان قاری شیخ “عبدالحمید” کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ، مرحومَ قاری شیخ عبدالرشید صوفی کے سب سے چھوٹے صاحب زادے ہیں، جو علم تجوید قراءت میں میں مہارت تامہ رکھتے ہیں۔
شیخ قرہ داغی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں شیخ عبدالرشید الصوفی کے صاحب زادہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کتاب اللہ کے حافظ اور قرآن کریم کی طرف داعی اور عامل تھے۔ .
انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم شیخ عبدالرشید اور ان کے معزز خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت سے نوازے، انہیں کشادہ باغوں میں سکونت عطا فرمائے اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے۔ “
نوجوان شیخ عبدالحمید ایک عمدہ کردار اور باوقار مقام کے مالک ہیں، وہ کتاب اللہ کے قاری اور حافظ ہیں، اور قرآن پاک کی بہت ہی خوبصورت انداز میں تلاوت میں امتیازی مقام رکھتے ہیں ۔