تازہ ترین خبریں

مسجد اقصیٰ کا دفاع اور فلسطین کے مسلمانوں کی ہر قسم کی مدد دینی اخلاقی فرض ہے –

آسمانی تعلیمات کے مطابق امت مسلمہ کے تمام افراد آپس میں بھائی بھائی اور ہر قسم کے دکھ درد میں ایک جسم کی مانند ہیں، جسم کے کسی بھی حصے میں اگر تکلیف ہو تو اس کا درد پورے بدن میں محسوس ہونا فطری تقاضا ہے ،

مسلم علماء کے ایک وفد نے ترکیہ کے صدر اردگان سے غزہ کے حوالے سے حسب سابق مزید باوقار اور مؤثر موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی اسکالرز کے ایک وفد نے غزہ کے باشندگان کی حمایت میں ہفتہ کے روز صدر اردگان کی سربراہی میں جاری ایک بڑے عوامی میلے کے موقع پر ترک صدر طیب رجب اردگان سے ملاقات کی۔