غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروسز میں رکاوٹ: قابض اسرائیل کی طرف سے اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی اور شہریوں کے رابطہ عامہ کی صلاحیت کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش
-1024x576.jpg)
غزہ کی پٹی کے مکین اس وقت مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات کی مکمل تعطل کے شکار ہیں. انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ تعطل اسرائیل کی وجہ سے ہوا ہے اسرائیلی قابض افواج کا مقصد غزہ پٹی میں ہونے والے جنگی جرائم کو چھپانا اور آپریشن طوفان الاقصیٰ کے فریم ورک کے اندر بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے دوران عام آبادی تک انسانی امداد پہنچانے سے روکنے کی کوشش اور اس کے لیے اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کرنا ہے۔