تازہ ترین خبریں

ملت اسلامیہ کے مقدسات کے تحفظ اور اسلام کی بنیادوں کو فروغ دینے میں علماء کے کردار کے زیر عنوان سیمینار کا انعقاد

اس مضمون کا اشتراک کریں:

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے تعاون سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حامیوں کی بین الاقوامی تنظیم "الهيئة العالمية لأنصار النبی "نے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا "امت کے مقدسات کے تحفظ اور اسلام کی بنیادوں کے استحکام کے سلسلے میں علماء کی ذمہ داری  "
اس سمپوزیم میں علماء، شیوخ اور مبلغین کے ایک جماعت نے شرکت کی، خاص طور پر؛ اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی اور  لیبیا کے مفتی اعظم اور یونین کے رکن شیخ ڈاکٹر الصادق الغریانی، اوربین الاقوامی تنظیم برائے حامیان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صدر، اور یونین کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن ڈاکٹر  محمد الصغیر، ، اور ھیئۃ کے رکن اور یونین کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن شیخ ڈاکٹر عبدالحئی یوسف ودیگر علماء، مشائخ اورمبلغین کی ایک جماعت نے شرکت کی ۔
اس سمپوزیم کے اختتام پر،" ھیئۃ "نے اپنے ممتاز شیخ الصادق الغریانی کو "شیخ آف انصار" کا تمغہ عطا کیا. نیزرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت اور  نصرت پر مشتمل  ان کی کوششوں کی پذیرائی کی ، 
ان کی خدمت میں یہ تمغہ امتیاز شیخ ابو الخیر شکری سکریٹری عالمی بورڈ برائے انصار النبی کی جانب سے پیش کیا گیا.

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار