تازہ ترین خبریں

سفارتی تعلقات کی بحالی : قطراور امارات کے سفارتخانے کھل گئے

اس مضمون کا اشتراک کریں:

دوبئی : (ویب ڈیسک ) قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے اعلان کے بعد آج دونوں ممالک میں سفارتخانوں نے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں سفارت خانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

قطر کو 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2021 میں سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں ہونے والی معاہدے کے اعلامیہ پر دستخط کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔

ریاض اور قاہرہ نے 2021 میں ہی دوحا میں اپنے سفیر دوبارہ متعین کر دئیے تھے جبکہ بحرین نے ابھی تک سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیاہے ۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار