ترکی: "میں نے راہ حق کی ہدایت پالی"… مالڈووا کی ایک نوجوان خاتون کریسٹینا زویا نے اسلام قبول کیا۔
مالدووا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کرسٹینا زویا نے شمال مغربی ترکی کی ریاست یالووا کے دارالافتا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اسلام قبول کر لیا۔
کریسٹینا زویا نے ایک زمانے سے راہ حق کی جستجو شروع کر رکھی تھی، بالآخر وہ اس نتیجے تک پہنچ گئی کہ اسلام ہی راہ حق ہے، جس کی وجہ سے وہ اسلام قبول کرنے پر مجبور ہو گئی، اس سلسلے میں اس نے یالووا میں دار الافتا سے رابطہ کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد کرسٹینا زویا نے اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا۔
اس موقع پر بدھ کے روز ریاست کے دارالافتا ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز ریاست کے مفتی الیاس یلماز کی موجودگی میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مفتی یلماز کے ہاتھوں پر زویا نے عوامی طور پر شہادتیں کا اقرار کیا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ۔ تقریب کا اختتام ریاستی مفتی یلماز کی جانب سے "فاطمہ" کو مختلف تحائف پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا، جو کہ قرآن پاک کے ایک نسخے کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور انبیاء کے واقعات پر مبنی کتابیں تھیں ۔ ازیں قبل گزشتہ اکتوبر کے آخر میں،
ایک بزرگ سوئس جوڑے نے اسلام قبول کیا کیونکہ وہ اذان کی آواز سے متاثر ہوئے تھے اور مغربی ترکی کی ریاست موگلا کے علاقے "فیتھیے" میں اپنے ترک پڑوسیوں سے متاثر ہوئے تھے. نومبر کے اوائل میں کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون نے ترکی کے شہر بورصہ میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام بدل کر زینب رکھ لیا۔ ماخذ:( ترکی نیوز ایجنسی)