تازہ ترین خبریں

غزہ میں بلڈوزروں سے فلسطینی عمارات اور زرعی اراضی تباہ

اس مضمون کا اشتراک کریں:

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین علاقے میں اندھا دھند چڑھائی کرکے تباہی مچا دی۔ اسرائیلی فوج کا یہ حملہ غزہ کے شمال میں کیا گیا۔  

قدس پریس کے مطابق اسرائیلی فوج کے اس وحشیانہ حملے کے دوران چھ بلڈوزر استعمال کیے گئے ۔ جو اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے ہمراہ تھے، حملہ آؤر اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے لے کر غزہ شمال مشرق تک کی پٹی کو اپنی کارروائی کا مرکز بنائے رکھا۔

 اس دوران اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے فلسطینیوں کی  زرعی زمین کو بطور خاص ٹارگٹ کیا۔ تاکہ زیر کاشت اور قابل کاشت دونوں طرح کی  فلسطینی اراضی کو بلڈوزروں سے نقصان پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے فلسطینی شہریوں کو معاشی اعتبار سے نقصان پہنچانے اور دباو میں لانے کے لیے  غزہ کے شمال مشرقی حصے میں اسرائیلی قابض فوج  آئے روز اسی طرح کے حملے کرتی ہے اور اچاناک کسی نہ کسی فلسطینی علاقے میں گھس کر تباہی کردیتی ہے۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/25646
 

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار