تازہ ترین خبریں

اسرائیلی فوج اور پولیس کی کارروائیاں، نوجوان فلسطینی گرفتار

اس مضمون کا اشتراک کریں:

اسرائیلی پولیس کی جانب سے مقبوضہ یروشلم سے متصل دیہات میں آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی وجہ سے  فلسطینی دیہاتیوں کو سانس لینے میں سخت دشواری  پیش آرہی ہے۔  اسرائیلی پولیس نے سلوان اور راس خمیس نامی دیہات پر چھاپے مارے ہیں اور اس دوران بغیر وقفے کے مسلسل شیلنگ کی ہے۔ تاکہ فلسطینی اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔

مسلسل کی گئی شیلنگ کے نتیجے میں پورے علاقے میں زہریلی آنسو گیس پھیل گئی ہے اور شہریوں کا  دم لینا مشکل ہو گیا ہے۔ پولیس نے آنسو گیس کی متواتر شیلنگ کے علاوہ یہاں فائرنگ بھی کی ہے۔  اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو رام اللہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اس 21 سالہ  نوجوان کا نام جہاد بیرات ہے۔ اس کی گرفتاری ایک فوجی چیک پوسٹ سے کی گئی ہے ، جو کہ کفر ملک نامی گاوں کے قریب ہے۔
 
دوسری جانب رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع علاقوں نبی سالھ میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیں کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرنے کے علاوہ آنسو گیس بم بھی استعمال کیے۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/25641
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار