تازہ ترین خبریں

ترکیہ میں کان میں دھماکہ، 28 کان کن لقمہ اجل

اس مضمون کا اشتراک کریں:

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارتن کے ضلع آماسرا میں ایک کان میں ہونے والے دھماکے میں 28 کان کن  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ترک ہارڈ کول انسٹی ٹیوشن سے منسلک کان میں کل شام ترک وقت کے مطابق تقریباً  سوا چھ بجے  پر ایک جزوی دھماکہ ہوا۔

وزیر صحت فخرالدین قوجا  نے بتایا ہے  کہ دھماکے کے نتیجے میں 28 کان کن جان کی بازی ہار گئے اور 11 زخمی کان کن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وزیر داخلہ سلیمان سویلوجو  اس حادثے  کے بعد علاقے  کے دورے پر تشریف لے گئے ، نے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت کان میں 110  کان کن  موجود تھے اور 15 کان کنوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

وزیر سوئلو کے ہمراہ  علاقے کے دورے پر موجود  وزیر توانائی و قدرتی وسائل  فاتح دونمیز   نے اس طرف اشارہ دیا ہے کہ یہ دھماکہ  فائر ڈیمپ  سے  رونما ہو ا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان، جنہوں نے آج کے پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے، بارتن جائیں گے اور امدادی کاروائیوں  کی کوششوں کو مربوط کریں گے۔

صدر ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیج پر لکھا ہے کہ  "میں بارتن کے ضلع  آماسرا میں  پیش آنے والے  کان کے دھماکے میں   اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے بھائیوں کی اللہ تعالی سے  مغفرت  اور ان کے لواحقین   کو صبر  و جمیل عطا  کرنے کا دعا  گو ہو،   رب الکریم زخمی بھائیوں کو فی الفور شفایاب کرے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ امدادی  ٹیموں سمیت  تمام ادارے دھماکے سے متعلق تمام امور پر بڑی  احتیاط سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ایردوان نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی  کے لیے ہم نے  تین وزراء کی جائے حادثہ کو بھیجا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار