اسلام قبول کرنے والے افراد کی اگر اس کی دیکھ بھال کی جائے، اور ان پر مکمل توجہ کی جائے اور اس کی تعلیم وتربیت کا انتظام کیا جائے؛ تو ایسے نو مسلم افراد خود اسلام کے زبردست مبلغ بن جاتے ہیں خاص طور پر اپنے خاندان کے لیے، جو اس کے معاملات اور برتاؤ کو دیکھتے ہیں کہ اسلام نے اس پر کیا اثر ڈالا!
یہی بات ایل سلواڈور سے تعلق رکھنے والے "فرانسیسکو" کی کہانی میں دیکھی جا سکتی ہے، جس نے ایک سال قبل اسلام قبول کیا، پھر وہ اپنی بیوی اور بیٹے کے اسلام قبول کرنے کا باعث بنا۔
فرانسسکو نے ایک سال قبل، وینزویلا اور لاطینی امریکہ کے گلوبل سنٹر فار سولائزیشنل کمیونیکیشن کی کوششوں کی بدولت، الیکٹرانک ایڈوکیسی کے ذریعے، برسوں تک سچے مذہب کی تلاش کے بعد اسلام قبول کیا تھا، ان کا تعلق وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور سے ہے۔
۔ وینزویلا اور لاطینی امریکہ میں تہذیبی مواصلات کے بین الاقوامی مرکز کے ڈائریکٹرمبلغ ڈاکٹر احمد عبدو نے "المجتمع " کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: کہ برادر فرانسسکو کے اسلام قبول کرنے کے بعد، ہم نے روزانہ ان کی نگہداشت شروع کی اور ان کی تعلیم وتربیت کا انتظام کیا۔ اسے اسلام کی تعلیمات۔ جیسے کہ طہارت اور نماز،کے مسائل سے آگاہ کیا ان تعلیمی دعائیہ ویڈیوز پر عمل کرتے ہوئے جو اس سے قبل سنٹر کی طرف سے تیار اور شائع کی گئی تھیں، پانچوں نمازوں کا اہتمام شروع کیا۔ فرانسسکو اپنے بیٹے کے ساتھ روزانہ پلاسٹک کے تھیلوں پر نماز پڑھتا تھا کیونکہ وہاں نماز کی چٹائیاں نہیں تھیں۔
ڈاکٹر عبدو نے وضاحت کی۔ کہ اکثر نئے مسلمانوں کو بعض عربی حروف کے تلفظ میں، اور نماز میں فرض ہونے والی آیات اور دعاؤں کو حفظ کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ہم نے دیکھا کہ یہ طریقہ (ویڈیو کے ساتھ نماز) سب سے کامیاب اور مفید عارضی طریقوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج، ان کے اسلام قبول کرنے کے ایک سال بعد، ان کے خاندان نے مذہب تبدیل کیا۔ ان کی اہلیہ اور بیٹے نے اسلام قبول کیا اور انہوں نے اسلامی دنیا سے دور ایک ملک سے ایک مسلمان خاندان کے طور پر اسلام کی تعلیمات کی تبلیغ کرنا شروع کیا۔
اگر نئے مسلمان کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا خیال رکھا جائے اور ان پر توجہ کی جائے اور اسے بغیر تربیت کے چھوڑا نہ جائے تو یہ اپنے آپ میں ایک دعوتی منصوبے کا درجہ رکھتا ہے اور ایک نیکی کا بیج بونے کے مترادف ہے جس کے ذریعے بہت سے لوگ اسلام میں داخل ہوں گے۔