تازہ ترین خبریں

شیخ علی محی الدین قرہ داغی کا شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا خیر مقدم: استحکام اور ہمہ جہت ترقی کی جانب ایک قدم (ویڈیو)

اس مضمون کا اشتراک کریں:

شیخ علی محی الدین قرہ داغی کا شام پر سے پابندیاں
اٹھانے کے فیصلے کا خیر مقدم: استحکام اور ہمہ جہت ترقی کی جانب ایک قدم (ویڈیو)

 

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کے صدر، محترم شیخ
ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی نے امریکا کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے
کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے، اور اسے درست سمت میں ایک مثبت قدم قرار دیا ہے جو
ترقی، نمو اور احیاء کے ایک نئے دور کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری
کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا:

“ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو
حقوق کو ان کے فطری مقام پر واپس لانے والا ہے”، اور اس اقدام کے لیے تمام
معاونین و محرکین کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر قرہ داغی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ
شامی حکومت کو اپنے عوام کی خدمت اور ان کے احیاء کی توفیق دے، اور یہ معزز قوم
آئندہ کسی بھی قسم کی پابندیوں سے محفوظ رہے۔

انہوں نے اپنی امید کا اظہار کیا کہ شام امن،
استحکام، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو۔

(ماخذ: دفتر اطلاعات و سوشل میڈیا)

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* للاطلاع على الترجمة الكاملة للخبر باللغة العربية، اضغط (هنا).

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار