تازہ ترین خبریں

زاغرب میں بین الاقوامی علمی سیمینار کا انعقاد : دین، مصنوعی ذہانت اور اخلاقیات پر گفتگو

اس مضمون کا اشتراک کریں:

زاغرب میں بین الاقوامی علمی سیمینار کا انعقاد :
دین، مصنوعی ذہانت اور اخلاقیات پر گفتگو

 

گزشتہ اپریل کے آخر میں کروشیا کے دارالحکومت زاغرب میں
ایک نمایاں بین الاقوامی علمی سیمینار منعقد ہوا، جس کا عنوان تھا: “علم، دین
اور مصنوعی ذہانت: اخلاقی جہتیں”۔ یہ سیمینار دو دن تک جاری رہا، جس میں
ممتاز محققین اور ماہرین نے شرکت کی۔

اس سیمنار میں عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کی مجلس
عاملہ کے رکن اور بوسنیا میں کلیۃ التربیۃ الاسلامیہ کے پروفیسر، ڈاکٹر صفوت خلیلوفیچ
نے ایک علمی و تحقیقی مقالہ پیش کیا، جس کا عنوان تھا:

“اعضاء کی پیوندکاری، تولید اور اسقاطِ حمل سے متعلق فقہی
مسائل: شیخ یوسف القرضاویؒ کے فتاویٰ کی روشنی میں ایک مطالعہ”۔

یہ مقالہ علمی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنا اور اس
پر بھرپور علمی بحث و مباحثہ ہوا۔

اس دورے کے دوران شرکاء نے زاغرب کے عظیم اسلامی مرکز کا
بھی دورہ کیا، جو چالیس سال سے زائد عرصہ قبل تعمیر کیا گیا تھا اور اب یورپ کے
قلب میں ایک نمایاں اسلامی مرکز ہے۔ اس مرکز میں 2000 سے زائد نمازیوں کی گنجائش
والے مسجد کے ساتھ مکمل سہولیات موجود ہیں جو مسلمانوں کی خدمت کے لیے وقف ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کروشیا میں ایک لاکھ سے زائد
مسلمان آباد ہیں، جن میں اکثریت کا تعلق بوشنیاوی اور البانوی نژاد سے ہے۔ ملک میں
دینی امور کی نگرانی مشیخت اسلامیہ کرتی ہے، جس کی قیادت ممتاز بوسنیائی عالم
ڈاکٹر عزیز حسانووچ کے ہاتھ میں ہے، جو بلقان اور یورپ میں ایک مؤثر شناخت اور
ثقافتی وجود رکھتے ہیں۔

سیمینار کے اگلے روز، ڈاکٹر صفوت خلیلوفیچ نے دارالحکومت
کے قریب واقع شہر سِیساک میں اسلامی مرکز کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال شہر کے
امام شیخ علم ترنکیچ نے کیا، جو سراے وو کی کلیۃ الدراسات الاسلامیہ کے فارغ التحصیل
اور کروشیا میں فعال اسلامی شخصیت ہیں۔

یہ مسجد شہر کی ایک منفرد علامت سمجھی جاتی ہے، جہاں سے
اذان بلند آواز میں دی جاتی ہے، جس کی صدائے بازگشت مسلمانوں اور غیر مسلموں تک
پہنچتی ہے، اور یہ منظر ملک میں رائج بقائے باہمی اور وسعت قلبی کا عکاس ہے۔

(ماخذ: الاتحاد)

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* للاطلاع على الترجمة الكاملة للخبر باللغة العربية، اضغط (هنا).

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار