تازہ ترین خبریں

غزہ پرقابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 102 شہری شہید،287 زخمی

اس مضمون کا اشتراک کریں:

غزہ پرقابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 102 شہری شہید،287 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 افراد شہید اور 287 زخمی ہوئے۔

وزارت نے غزہ کی پٹی پر 390ویں روز جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں روزانہ کی اعدادوشمار کی رپورٹ میں کہا بہت سے شہدا اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاعی عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

وزارت  صحت نے بتایا کہ سات گذشتہ اکتوبر2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 43,163  فلسطینی شہید اور 101,510 زخمی ہوئے ہیں۔

اس نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار