شیخ علی قرہ داغی نے “عالم اسلام کے علماء کے مشاورتی اجلاس” میں اپنی تقریر میں مظلوموں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا مطالبہ کیا۔
استنبول میں منعقدہ “عالم اسلام کے علماء کی مشاورتی سربراہی کانفرنس” میں محترم شیخ علی محی الدین قرہ داغی ، صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے ایک پر اثر جامع تقریر کی جس میں انہوں نے ایک بین الاقوامی اتحاد کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔جس کا مقصد مظلوموں کی حفاظت اور نسل کشی کو روکنا ہو ، خاص طور پر غزہ میں، جو المناک واقعات اور انتہائی تکلیف حالات گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہیں ۔
اپنی تقریر م میں شیخ نے اسلامی اتحاد اور ملی یکجہتی پرزور دیا اور غزہ کے حالا کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور موثر مداخلت کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی ، آپ نے انسانی حقوق اور وقار کے تحفظ سے متعلق ایک بین الاقوامی تنظیم کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ، اور کہا کہ غزہ جیسے علاقوں میں جو بحران دیکھنے میں آرہے ہیں، ان کے لیے سنجیدگی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ تمام اسلامی ممالک اور عالمی برادری کی طرف سے فوری کارروائی کی بھی ضرورت ہے ۔
شیخ علی قرہ داغی نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مفکرین امن اور انصاف کو فروغ دینے میں جو کردار ادا کر سکتے ہیں وہ تنازعات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بنیاد ہے،انھوں نے اختلافات پر قابو پانے اور متحد مقصد کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
قابل غور ہے کہ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے مختلف حصوں سے وسیع پیمانے پر شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں اسکالرز اور مفکرین نے لوگوں اور اقوام کے درمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کو بڑھانے اور امن اور پرامن بقائے باہمی کا پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے۔
شیخ کی مکمل تقریر پڑھنے کے لیے، آپ منسلک لنک پر جا سکتے ہیں۔ شیخ علی محی الدین قرہ داغی کا خطاب۔pdf