فلسطین کے حق میں امریکی جامعات سے توانا آوازیں.

امریکی یونیورسٹی میں داخل ہو کر پولیس نے جس طرح فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلبہ کو گرفتار کیا، وہ مناظر دنیا نے دیکھے۔ یہ جامعات میں مہینوں سے جاری کریک ڈاؤن کے بعد سخت نگرانی اور سینسر شپ میں اضافہ تھا۔ اس کریک ڈاؤن میں مشاعروں پر پابندی، طلبہ اور فیکلٹی کے خلاف سوشل میڈیا مہمات، یونیورسٹی صدور کی برطرفی اور فلسطین کی حمایت کرنے والے طلبہ گروہوں کی معطلی شامل ہے۔
غزہ : جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیل کا رفح کراسنگ پر ظالمانہ قبضہ.

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے غزہ اور مصر کے درمیان فلسطینی سائیڈ پر رفع کراسنگ پر قبضہ (آپریشنل کنٹرول سنبھال لیا) کر لیا ہے۔
گذشتہ برس اکتوبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے رفع، غزہ میں امداد پہنچانے اور جنگ سے جان بچا کر نکلنے والوں کے لیے واحد راستہ بچا تھا۔