یمن کے ممتاز عالم ربانی اور داعی مجاہد شیخ عبد المجید زندانی رح کا سفر آخرت

یہ خبر پڑھ کر دل کافی رنجیدہ ہوا کہ یمن کے ایک ربانی عالم شیخ عبد المجید زندانی رح کل بروز پیر بتاریخ تیرہ شوال چودہ سو پینتالیس ہجری مطابق بائیس اپریل دو ہزار چوبیس کو استنبول ترکی کے ایک اسپتال میں بیاسی سال کی عمر میں انتقال فرما گئے ،