غزہ میں الشفاء ہسپتال کےاطراف میں تباہی “ناقابل بیان” ہے:ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ارد گرد تباہی کی سطح جسے اسرائیل کی تباہ کن جنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ناقابل بیان ہے۔
انہوں نے “ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت دار ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد 19,000 لیٹر ایندھن کی فراہمی کے لیے شمالی غزہ کے الشفاء اسپتال تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
گیبرئیس نے بتایا کہ انہوں نے شدید غذائی قلت میں مبتلا 50 بچوں کا علاج کیا اور 150 مریضوں کو زندگی بچانے والی طبی اشیاء فراہم کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “240 سے زیادہ مریض رضاکار صحت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد سے خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ طبی سامان، ایندھن، پانی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے خدمات بہت محدود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہسپتال کے ارد گرد کی تباہی کو بیان کرنے کے لیےہمارے پاس الفاظ نہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے، اسرائیل غزہ کی پٹی پر ایک تباہ کن جنگ چھیڑ رہا ہے، جس میں دسیوں ہزار شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔