تازہ ترین خبریں

روس کے مفتی اعظم کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت

اس مضمون کا اشتراک کریں:

روس کے مفتی اعظم کی غزہ کے  ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت

 

 

آج بدھ کو روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ اور روس کے مفتیوں کی شوریٰ کونسل کے سربراہ مفتی راوی عین الدین نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: “دکھ اور پریشانی کے احساسات کے ساتھ جو ہمارے دلوں کو مضطرب اور مجروح کر ہیں ، ہمیں اسرائیلی فوج کی طرف سے وسطی غزہ کے ایک ہسپتال پر شروع کیے گئے غیر انسانی حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس میں سینکڑوں افراد شہید ہوگئے ، جن میں کئی خواتین  بچے اور بزرگ معمر افراد ،بھی شامل ہیں اور اس جارحیت کے زیادہ تر متاثرین خاندان کے افراد ہیں جو مسلسل بمباری اور بڑے پیمانے پر زمینی حملے کی دھمکیوں کی وجہ سے اپنے گھروں سے بھاگ گئے۔

 

پڑھیں: یونین نے 1947 عیسوی کی طرح غزہ کی تباہی اور اس کے باشندگان کی ملک بدری کو روکنے کے لیے ایک بین الاقوامی عرب اسلامی اتحاد کے قیام کا مطالبہ کیا

 

مفتی عین الدین نے اپنے بیان میں کہا: “اسرائیل نے  23 لاکھ لوگوں کو، جن میں سے 40 فیصد نابالغ ہیں، پانی، خوراک اور بجلی سے محروم رکھا اور انہیں، دردناک موت کے منہ میں ڈھکیل دیا ، اور اب لوگ اس جگہ مارے جا رہے ہیں۔  جہاں وہ تحفظ حاصل کرنے آئے تھے۔

 

جو کچھ ہوا اسے انسانیت کے خلاف ہونے والے ہولناک جرائم سے تشبیہ دی جا سکتی ہے، جیسا کہ صابرہ، شتیلا اور سربرینتیسا میں ہونے والے قتل عام کا دردناک واقعہ پیش آچکا ہے ،  یہ ایک ایسا جرم ہے جسے فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی سمجھا جانا چاہیے ۔

 

بیان کے اختتام پر خطے میں سلامتی اور امن کے فروغ کے لیے کیے گئے تمام اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا، اس بیان میں یہ بھی  کہا گیا ہے: “طویل مدتی تنازعے میں فریقین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ہم ان اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں جن کا مقصد غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر بین الاقوامی امن دستوں کو تعینات کرنا شامل ہے ۔ ، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک، اسلامی تعاون تنظیم، لیگ آف عرب سٹیٹس، یورپی یونین اور دیگر تنظیموں کی فعال شرکت کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد اس مسئلے کا فوری اور موثر حل ہے. ورنہ اسرائیل کے اقدامات سے عالمی استحکام کے غیر مستحکم ہونے نے کا خطرہ برقرار رہے گا ۔

 

اسی تناظر میں، ماسکو کی مسجد نے آج بدھ کو اعلان کیا کہ ظہر کی نماز کے دوران تمام مومنین کے لیے خاص طور پر فلسطینی عوام کے لیے ایک مشترکہ دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء، سفارت کاروں، غیر معمولی سفیروں اور عوامی شخصیات کی ایک جماعت نے شرکت کی۔

 

ماخذ: الاتحاد

 

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار