تازہ ترین خبریں

بریلی میں سڑک پر نماز ادا کرنے کے الزام میں سات نامزد سمیت ۵۷ افراد کے خلاف مقدمہ درج.

: اتر پردیش کے بریلی ضلع میں ایک قبرستان کے قریب سڑک پر مبینہ طور پر نماز اداکرنے کے الزام میں57 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان میں سات افراد نامزد ہیں جبکہ 50 افرادنامعلو م ہیں۔حافظ گنج کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) چیترام ورما نے بتایا کہ سب انسپکٹر گجیندر سنگھ کی شکایت پر کالوا، نربر خان، صابر، جندے علی، اربے علی، ممتازاور محمد عمر (گاؤں کے پردھان) کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں واقع افغانستان کا سفارت خانہ بند، ہندوستانی حکومت پر عدم تعاون کا الزام.

نئی دہلی:نئی دہلی واقع افغانستان کا سفارت خانہ بند ہو گیا ہے۔ سفارت خانے نے ہندوستانی حکومت کو مطلع کیا ہے کہ طالبان حکومت کے پاس وسائل کی کمی کے پیش نظر اسے مجبوراً بند کیا جارہا ہے اور الزام لگایا کہ متعدد درخواستوں کے باوجود نئی دہلی نے اس کی کوئی مدد نہیں کی۔