مذہبی اشتعال اور منافرت کے قصد سے قرآن کی بے حرمتی کی گئی: اقوام متحدہ.
.jpeg)
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے سویڈن میں قرآن مجید نذرآتش کرنے کے واقعے پر کہا کہ وہ ان لاکھوں افراد سے بے حد ہمدردی رکھتے ہیں جن کے عقائد اور اقدار کو نشانہ بنایا گیا۔عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ٹرک نے کہا کہ قرآن مجید کو جلانے سمیت دیگر واقعات غصے کو بھڑکانے، تفرقہ پیدا کرنے اور نقطہ نظر کے اختلاف کو نفرت اور تشدد میں بدلنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔