تازہ ترین خبریں

یمن: نماز عید کے خطبہ پر اختلاف، خطیب کا قتل

صنعا: یمن میں مشرقی گورنری ’’شبوہ‘‘ کے ضلع ’’بیحان‘‘ کے ایک علاقے میں نماز عید کا خطبہ دینے والے ایک خطیب کو قتل کردیا گیا۔ نماز کے خطبہ دینے کے اختلاف پر شیخ عبد البانی کو خون میں نہلا دیا گیا۔ نماز عید کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے مسلح افراد نے شیخ عبد اللہ البانی کی گاڑی کو روکا اور انہیں فائرنگ کرکے مار دیا۔ ان کے بچے اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم اعلیٰ منتخب

ندوۃ العلماء لکھنوء کی مجلس عاملہ نے مولانا بلال عبد الحی الحسنی الندوی کو ندوۃ العلماء کا ناظم اعلیٰ منتخب کیا، ان شاء اللہ موصوف سابق صدر محترم شیخ محمد  رابع الحسنی الندوی، کی جگہ لیں گے جو جمعرات، 13 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔