تازہ ترین خبریں

قابض صیہونی قوتوں کے خلاف تمام دستیاب شرعی اور قانونی ذرائع سے مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنا اہم ترین فریضہ: علماء امت کا فتویٰ (ویڈیو)

محترم شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی، سکریٹری جنرل انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے، علماء کی ایک موقر جماعت کے ہمراہ، ملت اسلامیہ اور فلسطینی عوام اور قدس کا دفاع کرنے والے مجاہدین اور دختران ملت سے مخاطب ہو کر ایک اپیل جاری کی ہے ۔ پیر کے روز یونین کے صدر دفتر سے ایک بین الاقوامی علمی موقف کا آغاز کیا گیا، جس کا عنوان تھا: “قدس کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے علمائے کرام کی اپیل