تازہ ترین خبریں

مسلمانوں کے خلاف نفرت کا زہر ختم کرنا ہوگا:اقوام متحدہ

اس مضمون کا اشتراک کریں:

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے دن منانے کا مقصد مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمہ کا مطالبہ ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے پہلی بار عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔انٹونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ اس دن کا مقصد مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمہ کا مطالبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک ہم سب کو مٹا سکتا ہے ، ہمیں اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ آج اور ہر دن ہمیں مشترکہ انسانیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ، تقسیم کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار