تونس کی پارلیمنٹ نے سرکردہ سیاست دان ابراہیم بودر بالہ کوایوان کا نیا اسپیکر منتخب کیا ہے۔

پچھلے سال دسمبر میں تونس میں ہونےوالے پارلیمانے انتخابات کے بعد نئے منتخب ایوان نے اسپیکر کا انتخاب کیا ہے۔ بودر بالا اور ان کے دیگر سات حریفوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور 154 رکن ایوان میں ابراہیم بودر بالا کو 83 ووٹ ملے۔
دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں: تین عرب ملک سب سے اوپر آگئے

ریاض، حال ہی میں جاری کردہ “ایجیلٹی لاجسٹکس” انڈیکس کے مطابق 3 عرب ممالک سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ تیار ابھرتے ہوئے ملکوں میں سب سے آگے ہیں۔ یو اے ای نے انڈیکس کے چودھویں سالانہ ایڈیشن میں کاروبار کی بنیادی باتوں کی درجہ بندی میں 9.1 پوائنٹس کے مجموعی سکور کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی۔ قطر دو درجے بڑھ کر دوسرے نمبر پر آگیا
تعلیمی ڈراپ آﺅٹ کی شرح مسلمانوں میں سب سے زیادہ ، آئی او ایس نے جاری کیا تفصیلی ڈیٹا.

انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے ڈراپ آﺅ ٹ پر ایک تحقیقی دستاویز کتابی شکل میں شائع کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ درمیان میں تعلیم چھوڑنے والے مسلمان بچوں کی تعداد کتنی ہے ، وجہ کیاہے اور کیوں ڈراپ آﺅٹ کی شرح مسلمانوں میں زیادہ ہے ۔ تحقیق اور ریسرچ کا یہ کام محترمہ روبینہ تبسم نے انجام دیاہے ۔ 4 مارچ کو شام میں آئی او ایس کے کانفرنس ہال میں یہ دیٹا ریلیز کیاگیا جس کاعنوان ہے ایئربک 2022( موجودہ تناظر میں مسلمان ڈراپ آﺅٹ کی شرح کا تحقیقی جائزہ )