إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اسلامائزیشن کے روح روان اور اسلامی مفکرڈاکٹر کمال حسن بھی آج خالق حقیقی سے جاملے ۔
ڈاکٹرکمال حسن نے کولمبیا یونیورسٹی سے 1970میں ماسٹرز اور 1975میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ آپ اسلامک یونیورسٹی آف ملائشیا میں کئی تعلیمی عہدوں پر فائز رہے ۔آپ 1998سے 2006 تک انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا (IIUM) کے ریکٹر بھی رہے۔
فکر اسلامی اور اسلامائزیشن آف نالج:
علم کی اسلامی تشکیل بیسویں صدی میں کثرت سے معرض بحث آنے والے موضوعات میں سے ہے ۔یہ بحث اس لیے وجود میں لایا گیا تاکہ مغرب کے فکری اور سیاسی غلبہ کے اس دور میں امت مسلمہ کی نشاة ثانیہ کے لیے جدید خطوط پر کام کیا جاسکے۔اس بحث پر جن مفکرین نے کام کیا ان میں ڈاکٹر کمال حسن ایک نمایاں کردار رہے ہیں ۔
ڈاکٹر کمال حسن نظام تعلیم کوصحیح خطوط پر استوار کرنے پر یقین رکھتے تھے ۔انھوں نے جدید نظام تعلیم میں فکری بحران کو ایک بڑا المیہ قراردیا ہے ۔اس تعلق سے انھوں نے اسلامائزیشن آف نالج کو وقت کی ایک اہم بحث قرار دیاہے اور اس کو فکر و تہذیب کے لیے سنگ میل قرار دیا ہے ۔اس تعلق سے انھوں نے زبردست علمی کام بھی کیا ہے ۔انھوں نے نیچرل سائنس کو قرآن کے پیراڈائم میں پیش کرنے کی بات کی ہے اور تین جلدوں پر مشتمل کتاب بعنوان Natural science from the worldview of the Qur’an: an introduction بھی لکھی ہے جو اس موضوع پر ایک منفرد کتاب ہے ۔
ڈاکٹر کمال کا بنیادی موضوع فکر اسلامی اور اسلامائزیشن آف نالج ہے اور ان موضوعات پرانھوں نے کئی اہم مقالے اورکتابیں لکھیں جن کے نام یہ ہیں :
1- The need to return to the Qur’anic paradigm of integrated development and integrated knowledge
2- Values education framework based on Islamic concepts and precepts
3- Education and community development
4- Islamization of Knowledge with Special Reference to Political Science
5- The Premises of the Social Sciences, Islamization and the Science of Education, Islamization and Political Science, Islam, Science, and Technology
ڈاکٹر کمال آج 80 سال کی عمر میں ملائیشیا میں انتقال کر گئے۔اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے ۔آمین ۔
رپورٹ :مجتبیٰ فاروق