تازہ ترین خبریں

اسلام قبول کرنا کوئی تبدیلی نہیں بلکہ گھر واپسی جیسا ہے: سابق امریکی راہب ہیلاریون ہیگی

اس مضمون کا اشتراک کریں:

اسلام قبول کرنا کوئی تبدیلی نہیں بلکہ گھر واپسی جیسا ہے:ہیلاریون ہیگی

امریکہ میں کیتھولک عیسائیت کے ٹاپ پادری اور راہب ہیلاریون ہیگی نے کہا کہ ان کا اسلام قبول کرنا کوئی تبدیلی نہیں بلکہ ان کے لیے گھر واپسی جیسا ہے،

 کیونکہ نبی کریم کا فرمان ہے، ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے، وہ بتاتے ہیں کہ اس وقت ان کے فون مبارک بادی کے پیغامات کا تانتا بندھا ہوا ہے اور ان باکس لبالب بھر چکا ہے، یہ سب ان لوگوں کی طرف سے ہے، جو ان کے قبول اسلام کو خوش دلی سے خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں اور ان کے قبول اسلام کی وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مسلمانوں کی کریمانہ  مہمان نوازی کو بھی کھلے دل سے سراہا۔ وہ دنیائے عیسائیت کا ایک بڑا معتبر، معروف اور منجھا ہوا نام تھے۔ عیسائیت میں بہت بڑے عہدے اور مقام کے حامل تھے ۔  بطور مذہبی سکالر اپنے مطالعہ و معلومات کی بنا پر ایک عرصے سے وہ اسلام کی حقانیت سے متاثر تھے. بالآخر چند دن  پہلے انھوں نے کلمہ پڑھا اور کلیسا چھوڑ کے مسجد میں داخلے کا اعلان کر دیا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے میں نے جب اس واقعہ پر دنیائے عیسائیت کا رد عمل جاننے کی کوشش کی تو مجھے ان میں بڑا افسوس، غم اور رنجیدگی محسوس ہوئی۔ بہرحال یہ ان لوگوں کے لیے ایک جواب ہے، جن کے نزدیک اسلام بزور تلوار اور بالجبر پھیلا۔ اگر یہ سوال فادر ہیلاریون ہیگی سے کیا جائے تو میرا خیال ہے کہ وہ بھی اس کی تائید ہی کریں گے کہ اسلام زور کے ذریعے پھیلا، البتہ وہ اتنا ضرور کہیں گے کہ  یہ جبر اور زور ہے اسلام کی حقانیت اور دلائل کی قوت کا۔ یہ دلیل اتنی طاقت ور اور پر زور ہے کہ جو سیدھی دنیائے عیسائیت کے ایک نیک نام اور بلند مقام راہب و پادری کے دل میں جا گھستی ہے۔ اب اس کا کوئی کیا علاج کرے گا؟ بہرحال دنیا بھر کے جید دینی مسلم رہنما  سابقہ فادر کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، جنھوں نے اپنا مسلم نام سعید عبداللطیف رکھا ہے۔(ذرائع ابلاغ)

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار