تازہ ترین خبریں

دنیا میں ایسی تباہی کی مثال کم ملتی ہے،حکومت تمام امکانات بروئے کار لائے گی:ایردوان

اس مضمون کا اشتراک کریں:

صدر رجب طیب ایردوان  نے قاہرامان مراش میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔

 ضلع حاتائے میں موجود ایردوان نے  علاقے میں مشغول اپنے وزرا سے امدادی کاموں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے بعد پریس بیان دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے،دنیا میں ایسی مثالیں کم ملتی ہیں جہاں ایک ہی  دن میں دو ہولناک زلزلے آئے ہوں جس نے دس اضلاع کو متاثر کیا ہے جن میں ضلع حاتائے کی صورت حال سب سے خراب ہے جہاں جانی و مالی نقصان بہت زیادہ  ہوا ہے۔

 صدر نے کہا  کہ حکومت و عوام مل کر اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لا رہی ہے،سرکاری ملازمین سے لے کر سماجی اداروں کے رضاکاروں سمیت بیرونی ممالک سے رضا کار ٹیمیں ترکیہ پہنچ رہی ہیں جن  کی تعداد لگ بھگ ساٹھ ہزار کے قریب ہے۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار