تازہ ترین خبریں

فلسطینی خاتون رہ نما منا حسین قعدان 18 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

اس مضمون کا اشتراک کریں:

کل بدھ کے روز فلسطینی خاتون رہ نما منا حسین قعدان اسرائیلی جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچ گئیں۔ 50 سالہ منا حسین قعدان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی علاقے عرابہ سے ہے۔ وہ مسلسل 18ماہ تک اسرائیلی زندانوں میں قید رہی ہیں۔

منا قعدان کو قابض فوج نے 12 اپریل 2021ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران جب ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تو قابض فوج نے وہاں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی تھی۔

منا قعدان نے رہائی کے بعد اسرائیلی عقوبت خانوں کی صورت حال کے بارے میں بتایا کہ خواتین قیدیوں کے ساتھ منظم انداز میں غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے اور ان کی بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسیرات کو قید تنہائی میں ڈال رہا ہے تاکہ فلسطینی قوم اور ہماری بہنوں اور بیٹیوں کے عزم کو توڑا جا سکے مگر دشمن کے تمام مکروہ ہتھکنڈے ہمارے عزم اور ارادے کو کمزور نہیں کرسکتے۔ خود منا قعدان کو بھی دوران حراست مسلسل 27 دن تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔ اس کے بعد اسے دامون نامی بدنام زمانہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

کلیدی الفاظ :
اسیر خاتون رہ نمااسرائیلی جیل سے رہائی

 
  مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار