کل منگل کو ایک یورپی سفارتی وفد غزہ کی پٹی میں ایریز چیک پوائنٹ کے ذریعے پہنچا۔ یہ دورہ کئی گھنٹے جاری رہا۔
قدس پریس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ "وفد جس میں متعدد ممالک کے سفیر اور سفارت کار شامل تھے جنہیں غزہ پٹی کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ خاص طور پرحالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورت حال کے بارے میں انہیں بتایا گیا۔
وفد سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی ، اس کے علاوہ تباہ شدہ گھروں کے کچھ مالکان، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے حکام سے ملاقات کی۔
اس ماہ کے اوائل میں ہونے والی آخری اسرائیلی جارحیت میں 49 فلسطینی شہید اور 360 دیگر زخمی ہوئے۔اس نے ہاؤسنگ سیکٹر کو نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 18 ہاؤسنگ یونٹس مکمل تباہ ہوگئے۔71 ہاؤسنگ یونٹس کو جزوی نقصان پہنچا اور ناقابل رہائش بن گئے۔ اور 1,675 دیگر یونٹس کو جزوی نقصان پہنچا۔
مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں