تازہ ترین خبریں

دو ہزار روپے کی حکومتی سبسڈی ` آپ کو غریبوں کا ووٹ اور امیروں کی سپورٹ چاہیے‘

حکومت کی جانب سے 40 ہزار سے کم آمدن والے افراد کی مدد کے لیے دو ہزار روپے دیے جانے کے اعلان کے فوراً بعد عوام کی ایک بڑی تعداد نے 786 پر فون کرنا شروع کر دیا۔ اس پر کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس پر بتایا کہ کیسے ان کو فون کرنے کے بعد کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔ جبکہ کئی لوگوں نے اپنی فون کال کی سکرین شاٹ بھی شیئر کیں۔