تازہ ترین خبریں

ایرانی ہم منصب سے اسلاموفوبیا پر بات ہوئی: وزیر خارجہ بلاول

اس مضمون کا اشتراک کریں:

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر امیر عبداللہیان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہم منصب سے اسلاموفوبیا کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں سرحدی امور اور زائرین کی سہولتوں کے لئے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے اقتصادی مواقع کو فروغ دیں گے، ایران سے توانائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی ہم منصب سے بات چیت میں کہا کہ بھارت میں حالیہ اسلاموفوبیا کے واقعات کی عالمی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا اور نئی بلندیوں پر لے جانا ہماری ترجیح ہے۔

بحیثیت وزیر خارجہ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جن میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی فراہمی، سرحدی غذائی منڈیوں، سڑک اور ریل رابطے اور زائرین کی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

بات چیت میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا خاص طور پر افغانستان سمیت جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر خارجہ کل بدھ کو مشہد کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور ایران مشترکہ جغرافیہ، ثقافتی وابستگیوں اور تاریخی روابط کی بنیاد پر قریبی عوامی تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری منگل کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات کے لیے تہران پہنچے اور ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل رسول موسوی نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار