ومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فوج نے ریاست قدونا کے گیوا علاقے میں مسلح گروہوں کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کے دوران فضائی کارروائی کی۔
اس کارروائی میں جتھے کے سرغنہ علی دوگو سمیت 31 افراد مارے گئے۔
نائجیرین ایئر فورس کے ترجمان ایڈورڈ گبکویٹ نے بتایا ہے کہ فوج نے ایک کامیاب فضائی آپریشن کیا۔
فضائی اور بری افواج کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز مسلح گروہ کے ارکان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے پر پُر عزم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال قدونا ریاست میں مسلح افراد کے حملوں میں 937 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 1972 افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔