تازہ ترین خبریں

دہلی میں  مدرسہ اور مسجد پر بلڈوزر کارروائی، مسجد کے دو کمرے اور دیوار منہدم کردی گئی

اس مضمون کا اشتراک کریں:

دہلی میں  مدرسہ اور مسجد پر بلڈوزر کارروائی، مسجد کے دو کمرے اور دیوار منہدم کردی گئی

 

 دہلی میں ایک مسجد پر بلڈوزر کارروائی کی گئی وہیں مسجد انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں بغیر کسی اطلاع دیے مسجد کی دیوار پر بلڈوزر کارروائی کی گئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بنگالی مارکٹ میں گذشتہ روز لینڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفسرز کی جانب سے مدرسہ تحفیظ القران کی دیوار اور دو کمروں کو دہلی پولیس کی سرپرستی میں بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا گیا۔ پولیس اور لینڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے افسران کے ذریعے زمین دوز کے گئے مدرسہ کو منہدم کرنے سے متعلق جب کاغذات طلب کیے گئے تو نہ تو پولیس کے پاس کوئی جواب تھا اور نہ ہی لینڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس کے افسران کے پاس کوئی دستا ویز تھا، یہ باتیں مدرسہ تحفیظ القران کی منیجمنٹ کمیٹی کے خزانچی حاجی ادریس خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کمیٹی گذشتہ 40 برسوں سے اس مدرسہ کی دیکھ بھال کرتی آ رہی ہے لیکن کبھی بھی ان کے مدرسہ پر پولیس نہیں آئی۔ کل پہلی بار پولیس آئی اور اس مدرسہ کی ایک دیوار اور دو کمروں کو منہدم کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مدرسہ اور مسجد تقریبا 250 برس قدیم ہے۔ ان کے مطابق کوئی بھی نئی عمارت تعمیر نہیں کی گئی ہے بلکہ جو اسٹرکچر پہلے سے موجود تھا، اسی کی مرمت کی گئی ہے۔ جو دیوار منہدم کی گئی ہے پہلے وہاں ٹین شیڈ تھا جو بارش کے دوران ٹپکتا تھا۔ اس ٹین شیڈ کی جگہ اس دیوار کو بنایا گیا تھا لیکن اسے بھی کئی برس گزر گئے تاہم تب سے اب تک اس پر کسی کو اعتراض نہیں تھا لیکن اب اچانک صبح سویرے بغیر کسی نوٹس کے نہ صرف اس مسجد کی دیوار کو منہدم کیا بلکہ مدرسہ کے بچوں کو نیند سے بیدار کرکے ان کمروں کو بھی نیست و نابود کردیا گیا۔ انہیں اتنی مہلت بھی نہیں دی گئی کہ وہ اپنا سامان ہی باہر نکال لیتے۔دہلی میں مسجد پر بلڈوزر کارروائی، مسجد کے دو کمرے اور دیوار منہدم کردی گئی

حاجی ادریس نے بتایا کہ چونکہ یہ جائیداد دہلی وقف بورڈ کے زیر انتظام آتی ہے، ایسے میں اس سے متعلق قانونی کارروائی دہلی وقف بورڈ ہی کر رہی ہے۔ البتہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے لینڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس کے ذمہ داران کو وقف گزٹ دکھایا اور کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا، لیکن اس کے بعد بھی کارروائی جاری رہی اور پورے اسٹرکچر کو زمین دوز کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار