پانچ روز ملبے تلے رہنے والے بچے نے باہر آکر چاکلیٹ مانگ لی.
ترکیہ میں چار سال کی عمر کے ایک چھوٹے بچے نے امدادی کارکنوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے اسے تباہ کن زلزلے کے ملبے کے نیچے سے نکالا ۔ زلزلہ نے ترکیہ کے جنوب کی 10 ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔
تھکاوٹ کے آثار کے باوجود امدادی کارکن بچے کو سہولت اور آرام پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا اور اس سے پوچھ رہا تھا کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ اس موقع پر 5 دن ملبے کے نیچے گزارنے کے بعد نکالے گئے بچے نے جو چیز مانگی اس نے سب کو حیران کردیا۔ یاجیز نام کا یہ بچہ پانچ دن ملبے تلے رہنے کے بعد اب صرف چاکلیٹ مانگ رہا تھا۔ تاہم تباہی اور بربادی کے درمیان کوئی بھی اس کی درخواست پرفوری عمل نہ کر سکا اور چھوٹے بچے کو ایمبولینس کے عملے نے علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تاہم اس وقت ایک اور حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ریسکیو اہلکار اس سے ملنے آیا اور اپنے ساتھ چھوٹا کھلونا اور بڑی مقدار میں چاکلیٹ بھی ساتھ لے کر آیا ۔