تازہ ترین خبریں

زمزم کے پانی کو صاف رکھنے اور آلودگی سے بچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

اس مضمون کا اشتراک کریں:

زمزم کے پانی کو صاف رکھنے اور آلودگی سے بچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال   
حرمین شریفین کے امور کی صدارت عامہ نے مسجد الحرام میں آب زم زم کو آلودگی سے بچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔ یہ جدید خودکار سسٹم پانی نکالتا، صاف کرتا اور تقسیم کرتا ہے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ اس بابرکت پانی کی حفاظت، کنویں سے نکلنے کے بعد اسے آلودگی سے بچانے اور زائرین تک پہنچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

زمزم کے کنویں سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین تک زمزم کے بابرکت پانی کا سفر کئی مراحل سے گزرتا ہے، یہ مراحل پاکیزگی اور جراثیم کشی پر مبنی ہوتے ہیں………. زمزم کے کنویں سے کچے پانی کو دو بڑے پمپوں کے ذریعے پمپ کر کے 360 کیوبک میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نکالا جاتا ہے، اس پانی کو کنگ عبداللہ واٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں پمپ کیا جاتا ہے، اس پمپ میں پانی کو ذخیرہ کیا جاتا ہے، پھر یہاں جراثیم کشی کا کام انجام پاتا ہے، اس کے بعد زمزم کے پانی کو زمزم کے ذخیرہ سٹیشن اور شاہ عبد العزیز سبیل سٹیشن روانہ کردیا جاتا ہے۔

زمزم کے پانی کی خصوصیات کو برقرار رکھنے اور ان کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ایک اہم مرحلے سے قبل پانی کے نمونے لے کر اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس بابرکت پانی کو سفر کے تمام مراحل میں نمونے لے کر جانچا اور استعمال کیا جاتا ہے۔ لیے گئے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ زمزم محفوظ اور آلودگی سے پاک رہے۔ ان مراحل میں آب زم زم کی مفت دستیابی کا بھی دھیان رکھا جاتا ہے

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار