تازہ ترین خبریں

الجزائر نے مراکش کے زلزلہ کی تباہ کاریوں کے مدنظر اپنے فضائی حدود کھول دیے

اس مضمون کا اشتراک کریں:

#الجزائر نے مراکش کے متعدد علاقوں میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے۔اور انسانی امداد کی آمد کو آسان بنانے کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا۔  # 

 الجزائر جمہوریہ کے ایوان صدر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے : مراکش کی مملکت کے علاقوں میں آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد، الجزائر کے اعلیٰ حکام نے مراکش کے اہالیان وطن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے اور تمام مادی اور انسانی صلاحیتوں کو تعینات کرنے کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں مراکش کے لوگوں نے ، مراکش کی حکومت سے اس درخواست کی تھی. 

 قبل ازیں وزارت خارجہ نے کہا کہ الجزائر مراکش کے زلزلے کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ الجزائر مراکش کی مملکت کے متعدد علاقوں میں آنے والے خوفناک زلزلے کے اثرات پر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ باز آباد کاری اور امداد رسانی کے فریضہ پر عمل پیرا ہے۔ .

 24 اگست 2021 کو الجزائر نے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔  متعدد فائلوں پر اختلاف کی وجہ سے، خاص طور پر مراکش صحارا کا مسئلہ۔

 

 #مراکش_زلزلہ

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار