تازہ ترین خبریں

غزہ:صحت کے 2000 اہلکار سحری اور افطاری کے بغیرکام کرنے پرمجبور

اس مضمون کا اشتراک کریں:

غزہ:صحت کے 2000 اہلکار سحری اور افطاری کے بغیرکام کرنے پرمجبور

 

غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نےکہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں 2000 صحت کے اہلکار رمضان کے مہینے کا آغاز سحری یا افطاری کے بغیر کریں گے۔

 

وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا کہ “طبی ٹیمیں شمالی غزہ میں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں اور انہیں کھانے کے لیے کچھ نہیں ملا”۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ “شمالی غزہ میں طبی ٹیمیں کھانے کی کمی کے نتیجے میں جسمانی طور پر کمزوری کا شکار ہیں‘‘۔

 

انہوں نے کہا کہ “شمالی غزہ میں 2000 سے زیادہ صحت کے اہلکار رمضان کا آغاز سحری یا افطاری کے بغیر کریں گے۔”

 

انہوں نے بین الاقوامی اور امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ “میڈیکل ٹیموں کو اپنا کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے تیار کھانا فراہم کریں”۔

 

 

 

اس سال رمضان کا مہینہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے تسلسل کے ساتھ آیا ہے جس کے نتیجے میں 110,000 سے زائد افراد شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار