اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 32ویں فقہی سمینار کا جامعہ الاسوۃ الحسنۃ پلاپٹی مدورائی تامل ناڈو میں آغاز
تین روزہ فقہی سمینار کاافتتاحی اجلاس حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے ڈھائی سو علماء، فقہاء اور مفتیان کرام نے شرکت کی۔
صدر اسلامک فقہ انڈیا حضرت مولانا نعمت اللہ اعظمی دامت برکاتہم نے اپنے فکر انگیز اور بصیرت افروز پیغام کے ذریعے شرکت فرمائی۔
جامعہ الاسوۃ الحسنۃ کی ناظم مولانا محمد زکریا حسنی نے مہمانوں کا استقبال کیا، مولانا سید عبید اللہ اسعدی نے افتتاحی خطاب کیا، مولانا عتیق احمد بستوی نے منتخب شدہ موضوعات(حرام کمائی سے متعلق بعض مسائل، تشبیہ سے متعلق مسائل اور سرمایہ کاری سے متعلق بعض نئے مسائل)کا تعارف کرایا
اور مولانا فضل الرحیم مجددی ، مولانا رحمت اللہ کشمیری مولانا عبداللہ معروفی، مولانا انیس الرحمن قاسمی اور ڈاکٹر عبد اللہ جولم نے مختصر خطاب کیا
اس موقع سے اکیڈمی کی چند نئی مطبوعات کا اجراء بھی ہوا (جاری).