تازہ ترین خبریں

ترک حکومت نے نجی اسکولوں میں مغربی چھٹیاں منانے پر پابندی عائد کی

اس مضمون کا اشتراک کریں:

ترک حکومت نے نجی اسکولوں میں مغربی چھٹیاں منانے پر پابندی عائد کی

 ترکیہ کی وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کے ضوابط میں ترمیم کی ہے اور اب کرسمس، ایسٹر اور ہالووین جیسی مغربی تعطیلات منانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انقرہ: ترکیہ کی حکومت نے نجی اسکولوں پر ہالووین، کرسمس اور ایسٹر سمیت تمام مغربی (عیسائی) تعطیلات منانے پر پابندی لگا دی ہے جو ملک کی قومی، اخلاقی، انسانی، روحانی اور ثقافتی اقدار کے خلاف ہیں اور ایسی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جو طلباء کی نفسیاتی نشوونما کے خلاف ہوں۔

 

ترک اخبار صباح نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس پابندی سے ہالووین، کیتھولک کرسمس، ایسٹر اور دیگر مغربی تعطیلات متاثر ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق ترکیہ کی قومی تعلیم کی وزارت نجی اسکولوں میں نصابی کتب اور بین الاقوامی تعلیمی پروگراموں کا معائنہ کرے گی۔ یہ فیصلہ دسمبر 2023 میں اسکولوں کو ان تقریبات کے بارے میں وارننگ جاری کیے جانے کے بعد کیا گیا جو ترکیہ کی شناخت سے مطابقت نہیں رکھتے۔

 

 

یہ ضابطہ سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے مراکز کو بھی متعارف کرایا گیا ہے جو تعلیمی ترقی کے علاوہ طلباء کی سماجی، ثقافتی، فنکارانہ اور کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار