تازہ ترین خبریں

غزہ پرمغرب نے دہرا معیاراپنا رکھا ہے، روس کا الزام رمضان میں لڑائی نہیں ہونی چاہیے: چینی مندوب،

اس مضمون کا اشتراک کریں:

غزہ پرمغرب نے دہرا معیاراپنا رکھا ہے، روس کا الزام

رمضان میں لڑائی نہیں ہونی چاہیے، چینی مندوب، سلامتی کونسل میں سوڈان کی جنگ بندی کی قرارداد منظور. 

غزہ پرمغرب نے دہرا معیاراپنا رکھا ہے، روس کا الزام

بیجنگ/ماسکو() چین نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا ہے جبکہ روس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکا اور یورپ پر دہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ شب سوڈان میں جنگ بندی کی قرارداد 15 میں سے 14 ارکان کی حمایت سے منظور کرلی۔

روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ غزہ کے باشندے اب بھی شدید بمباری کی زد میں ہیں۔روسی مندوب نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانی چاہیے۔ امریکا کا دہرا معیار بے نقاب ہوگیا۔ روسی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا نے سوڈان میں جنگ بندی کی حمایت کی ہے جبکہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بار بار ویٹو سامنے آیا ہے۔

اس دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران غزہ میں بندی سے متعلق پیش رفت اور اسرائیلی حملوں پر بھی گفتگو کی۔غزہ کی سیکیورٹی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی امداد سے متعلق کوششوں پر بھی بات ہوئی۔سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد پر حاشہزادہ فیصل نے یواین قرارداد کیلیے حمایت پر چین کا شکریہ اد اکیا ہے۔ چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں شہزاد فیصل نے دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار