تازہ ترین خبریں

غزہ میں قحط کا خدشہ، یورپ کا سمندری راہداری سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان

اس مضمون کا اشتراک کریں:

غزہ میں قحط کا خدشہ، یورپ کا سمندری راہداری سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان

 یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط کے خدشہ کے پیش نظر امداد کی فراہمی کے لیے قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہدری اسی ہفتے کام شروع کر دے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بحیرہ روم کے ساحل پر ایک ’عارضی بندرگاہ‘ بنانے کے منصوبے کا ذکر کیا تھا۔

پانچ ماہ سے جاری جنگ کو بند کرنے کے حوالے سے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں اور رمضان کے شروع ہونے سے قبل جنگ بندی کے امکانات ختم ہو گئے ہیں کیونکہ رمضان پیر کو شروع ہونے کی امید ہے۔یورپی کمیشن کی صدرنے کہا کہ ایک امدادی تنظیم کی جانب سے جمع کیا جانے والا سامان اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کھانے کا سامان قبرص سے روانہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے قبرص میں امدادی سامان کی سائٹ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ہم یہ سمندری راہداری مل کر شروع کر رہے ہیں جن میں یورپی یونین، متحدہ عرب امارات اور امریکہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کوریڈور کھولنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار