تازہ ترین خبریں

شیخ احمد الخلیلی کی عمان میں ڈاکٹر عصام البشیر سے ملاقات اور ملت اسلامیہ کے مسائل کے بارے میں گفتگو

اس مضمون کا اشتراک کریں:

شیخ احمد الخلیلی کی عمان میں ڈاکٹر عصام البشیر سے ملاقات  اور ملت اسلامیہ کے مسائل کے بارے میں گفتگو 

 

سلطنت عمان کے مبلغین کے لیے الاقصیٰ فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز کے وفد کے دورہ کے پروگرام کے ضمن میں ، سلطنت عمان کے مفتی اعظم اور اتحاد عالمی کے نائب صدر شیخ احمد الخلیلی نے اپنی بارونق رہائش گاہ پریونین کے نائب صدر اور الاقصیٰ فاؤنڈیشن برائے مبلغین وفضلاء کے صدر شیخ ڈاکٹر عصام البشیر،  کا استقبال کیا۔

اس ملاقات میں اہم ترین اسلامی مسائل  خاص طور پر غزہ، فلسطین اور سوڈان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران، شیخ عصام البشیر نے بیت المقدس کے مقصد کی حمایت میں شیخ الخلیلی کی کوششوں کے اعزاز میں “امناءالاقصی کی شیلڈ” پیش کی۔

دونوں جماعتوں نے  علمی ہدایا کا بھی تبادلہ کیا، جس میں سنٹر فار اسلامک تھاٹ اینڈ کنٹمپریری اسٹڈیز کی جانب سے انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے تعاون سے جاری کردہ اصطلاحات اور تصورات کا انسائیکلوپیڈیا (موسوعة المصطلحات والمفاهيم) بھی شامل ہے، جو کہ پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔

شیخ عصام البشیر نے مفتی اعظم کے معاون خصوصی شیخ ڈاکٹر کہلان الخلوسی سے بھی ملاقات کی اور شریعہ کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی عملے سے ملاقات کی اور اس کی لائبریری کا دورہ کیا۔

انہوں نے “اسلامی امت کے ثقافتی اتحاد کے لوازمات” کے عنوان سے ایک لیکچر بھی دیا جس میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ماخذ: الاتحاد

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار