تازہ ترین خبریں

کمال عدوان ہسپتال کے ڈارمیٹری فلور پر بم باری میں چھ بچے شدید زخمی

اس مضمون کا اشتراک کریں:

کمال عدوان ہسپتال کے ڈارمیٹری فلور پر بم باری میں چھ بچے شدید زخمی

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں قائم کمال عدوال ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال کی رہائشی منزل کو نشانہ بناتے  ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چھ بچے شدید زخمی ہو گئے۔

ابو صفیہ نےایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ بمباری سے بچوں کی نرسری، ہسپتال کے صحن اور پانی کے ٹینک بھی متاثر ہوئے، جس نے صورتحال کو مزید خطرناک اور مشکل بنا دیا۔

“ابو صفیہ” نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی بمباری عالمی ادارہ صحت کے وفد کے انخلاء اور بعض زخمیوں کے انخلاء کے بعد ہوئی۔

ابو صفیہ نے ہسپتال کے اندر پھنسے ہوئے بیماروں اور زخمیوں کو بچانے کے لیے ایک ہنگامی اپیل بھی کی۔

فلسطینی وزارت صحت نے طبی اور جراحی کے وفود فوری طور پر شمالی غزہ بھیجنے کی اپیل کی۔ اس نے شمالی غزہ کے ہسپتالوں، خاص طور پر کمال عدوان اسپتال میں زخمیوں اور بیماروں کی زندگیاں بچانے میں عالمی برادری سے مدد کی درخواست کی۔

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار