الحمد للہ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے34 ویں فقہی سمینار کا پر وقار آغاز وافتتاح حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے زیر صدارت شہر آہن جمشید پور جھارکھنڈ میں ہوچکا ہے، افتتاحی اجلاس کا ایک منظر جس میں اسٹیج پر ملک کے مقتدر اور معروف علماء کرام جلوہ افروز ہیں، قاری فیروز انصاری نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا، کلام اقبال مولانا زاہد حسین ندوی نے پیش کیا، مولانا زین العابدین مظاہری نے مہمانوں کا استقبال کیا، موضوع کا تعارف اکیڈمی کے سیکرٹری مفتی عبید اللہ اسعدی صاحب نے کرایا، جبکہ مولانا عتیق احمد بستوی صاحب، مفتی احمد دیولوی صاحب، مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب، مولانا رحمت اللہ میر قاسمی، مفتی صادق محی الدین نظامی، اور ڈاکٹر عبد اللہ جولم صاحب نے مختصر خطاب فرمایا، مفتی نشاط احمد مظاہری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا. 8-10 نومبر 2025 اس سمینار میں مقامی علماء کے علاوہ پورے ملک سے تقریباً 250 علماء کرام اور ارباب افتاء شرکت فرمارہے ہیں، اکیڈمی کے 34 ویں فقہی سمینار میں مندرجہ ذیل چار اہم موضوعات پر بحث و مناقشہ ہوگا 1-مائیکرو فنانس کے شرعی حکم، 2-میڈیکل انشورنس کے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی، 3-آنکھوں کا عطیہ، 4-آن لائن صنف مخالف سے تعلیم و تعلم سے متعلق مسائل،قابل ذکر بات یہ ہے کہ مائیکرو فائنانس کاتعارف ماہر اسلامک فائنانس ڈاکٹر شارق نثار صاحب ممبئ، آنکھوں کا عطیہ کا تعارف ڈاکٹر عادل مجید صاحب کشمیر، اور میڈیکل انشورنس کا تعارف ڈاکٹر محمد فیصل خان صاحب جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کرائیں گے.