تازہ ترین خبریں

آئندہ جمعہ ( 10/13/2023) کا خطبہ فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے مخصوص کیا جائے. اتحادِ عالمی کی امت مسلمہ سے اپیل (#طوفان اقصیٰ جمعہ)

اس مضمون کا اشتراک کریں:

آئندہ جمعہ ( 10/13/2023) کا خطبہ فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے مخصوص کیا جائے. اتحادِ عالمی کی امت مسلمہ سے اپیل (#طوفان اقصیٰ جمعہ)

 

 

  اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز نے اپنے ایک آفیشل مکتوب کے ذریعہ تمام علمائے کرام، مبلغین، ائمہ اور خطیبوں نیز تمام اسلامی جماعتوں، انجمنوں، تنظیموں اور اداروں   سے گذارش کی ہے کہ وہ 28 ربیع الاول 1445 مطابق ۔ 13 اکتوبر 2023 ع کو جمعہ کا خطبہ، “طوفان اقصیٰ” کے عنوان سے پیش فرمائیں اور مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے موضوع پر بیان فرمائیں ۔

 

اس دن کو عرب اور اسلامی دنیا اور دنیا کے آزاد لوگوں کے درمیان نفیر عام  کے دن کے طور پر یاد گار بنایا جائے تاکہ ہم اس کے ذریعہ فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے ساتھ یکجہتی  اور اپنی حمایت کا اظہار کرسکیں ۔اسی طرح فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے جرائم کو بے نقاب کریں اور اس کے تمام جارحانہ منصوبوں اور جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا حصہ پیش کریں ۔

 

مزید یہ کہ اس دن ہم فلسطین، بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے ساتھ ساتھ قابل فخر غزہ کے لیے بھی اپنی  گہری محبت کا اظہار کرسکتے ہیں ، یہ مسلمانوں کے قبلہ اول، تین مقدس ترین مساجد میں سے ایک اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جائے معراج کے دفاع کے لیے کی گئی کارروائیوں پر اپنے فخر کا اظہار کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ 

 

انٹر نیشنل یونین فار مسلم اسکالرز اس امر کی وضاحت کرتی ہے  کہ جمعہ کے خطبہ کو قابل فخر غزہ کے دفاع کے لیے وقف کرنا شرعی طور پر بھی لازم ہے، اور یہ عظیم مسئلہ، مسئلۂ فلسطین  کی معنوی طور پر حمایت کا اظہار ہے، اس لیے  تمام خطیبوں ، علماء اور مبلغین کے لیے لازم ہے کہ اس مبارک مہم میں تمام شرعی، قانونی،  اور تاریخی پہلوؤں سے اس حمایت فرمائیں ۔

 

ماخذ: الاتحاد

 

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار