تازہ ترین خبریں

عالمی اتحاد برائے مسلم علماء کی اپیل: جمعہ کو یومِ نصرتِ اقصیٰ اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف یومِ غضب بنایا جائے

اس مضمون کا اشتراک کریں:

عالمی اتحاد برائے
مسلم علماء کی اپیل: جمعہ کو یومِ نصرتِ اقصیٰ اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف یومِ غضب
بنایا جائے

 

غزہ میں جاری صہیونی
نسل کشی اور مسجد اقصیٰ پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر، عالمی اتحاد برائے مسلم علماء
نے ایک بار پھر پوری امتِ مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جرائم کے خلاف وسیع اسلامی
ردعمل کا اظہار کرے، اور فلسطینی عوام کی جدوجہد اور استقامت کی واضح اور بھرپور حمایت
کا اعلان کرے۔

اتحاد نے اپنی
شرعی و اخلاقی ذمہ داری کے تحت امت کے تمام علما، خطبا، دعات اور ائمہ مساجد سے اپیل
کی ہے کہ وہ کل جمعہ، 3 ذوالحجہ 1446ھ، مطابق 30 مئی 2025ء کو “یومِ نصرتِ
اقصیٰ اور یومِ غضب بر جرائمِ غزہ”
کے طور پر منائیں۔

اتحاد کے مطالبات:

1. جمعہ کے خطبات
میں مسجد اقصیٰ پر قابض صہیونی حملوں اور غزہ میں جاری مظالم کی سخت مذمت کی جائے،
اور ہر اُس موقف کی تحسین کی جائے جو جنگ بندی اور نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتا
ہے۔

2. پرامن اور مہذب
احتجاجی مظاہرے منظم کیے جائیں، خصوصاً دارالحکومتوں، بڑے شہروں، اور بین الاقوامی
سفارت خانوں یا مشنوں کے سامنے، تاکہ امت کا موقف دنیا تک پہنچے اور جارحیت کے خاتمے
اور محاصرے کے رفع کے لیے عالمی دباؤ پیدا کیا جا سکے۔

اتحاد نے زور دیا
کہ یہ امت کا شرعی اور انسانی فریضہ ہے کہ وہ تمام جائز اور پرامن ذرائع سے اپنی مقدسات
کے دفاع اور مظلوموں کی نصرت کے لیے میدانِ عمل میں آئے۔

 

پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین قرہ
داغی

صدر: عالمی اتحاد برائے مسلم علماء

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* للاطلاع على الترجمة الكاملة للخبر
باللغة العربية،
اضغط (هنا).

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار